LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر

Web Desk

24 August 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں تھا اور اس پر من و عن عمل ہونا چاہیے تھا، مگر بانی پی ٹی آئی کو نہ تو تجویز کردہ اسپتال منتقل کیا گیا اور نہ ہی مقررہ میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی کسی ڈیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے ضروری طبی ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں اور ان کا اسپتال میں بلاوجہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ اس توہینِ عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے گی۔