LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ایچ آئی وی عام آبادی تک پہنچ گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ

یورپ جانے کی غیرقانونی کوششوں میں 47 فیصد کمی ، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے اہم ملاقات

Web Desk

11 December 2025

برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق یورپی کمشنر میگنس برنر نے پاکستان سے یورپ کے لیے ڈنکی کے ذریعے غیرقانونی سفر کی کوششوں میں رواں برس 47 فیصد کمی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی ایک “مثالی کامیابی” قرار دیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس گرفتار کیے گئے، جبکہ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔