LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

Web Desk

24 August 2026

پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کے بعد آج سے تمام سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اسکولوں کی دوبارہ کشادگی پر طالب علموں کا جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ اساتذہ نے بچوں کا پرتپاک اور گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام اسکولوں کے لیے پیر تا جمعہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ چھٹیوں کے باعث بچوں کی تعلیم میں آنے والے تعطل کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور واضح کیا کہ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔