حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
24 August 2026
پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں واضح درج ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا، اور اگر حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی اپنی کوتاہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے مضبوط عسکری قوت ریاست کی اشد ضرورت ہے اور جے یو آئی (ف) ہمیشہ مضبوط دفاع کی قائل رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ جے یو آئی کی آواز دبانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور کونسلر کی نشست نہ جیتنے والوں کو ان کی پارٹی کے مقابلے میں لا کھڑا کیا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026