LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 50 غیر ملکی گرفتار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال یوکرینی ڈرونز کے روسی علاقوں پر بڑے حملے، 351 ڈرون تباہ، تین بچے ہلاک کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد

میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ

Web Desk

24 August 2026

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے معاملے میں سندھ حکومت نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے میر رضا کی سم بحال کر کے ان کی والدہ کے نام منتقل کر دی ہے تاکہ واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ حاصل کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پولیس کو موصول شدہ پیغامات سے معلوم ہوا ہے کہ میر رضا شدید معاشی و گھریلو مشکلات کا شکار تھا۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ آخری 12 گھنٹوں کی ٹائم لائن کے مطابق میر رضا موت سے کچھ دیر قبل تک شارع فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ پر سرمائے کے حصول اور ایک کروڑ روپے کے بینک قرضے کے معاملات میں سرگرم تھا۔