پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
Web Desk
22 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ انتخابی عمل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے کے لیے متعدد حلقوں کے نتائج میں تبدیلی کی گئی۔ اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نکیال، سہنسہ، مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں جہاں پیپلز پارٹی فتح یاب ہوئی تھی، وہاں نتائج کا رخ موڑ دیا گیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ بحران اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد حل مذاکرات اور بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کے مطابق ‘سچ کمیشن’ کا قیام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کی شکایات پر قانونی و آئینی فورمز سے رجوع کیا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ریکارڈ اصلاحات کی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار
24 August 2026
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر
24 August 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
24 August 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
24 August 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی
24 August 2026
حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان
24 August 2026
شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز
24 August 2026
جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان
24 August 2026