LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف اہم کامیابی مل گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری

Web Desk

22 August 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کا اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو (Restructuring Plan) کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے تمام زمین اور لینڈ اثاثے ایک نئی سرکاری ملکیتی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے، جسے ‘اسکیم آف ارینجمنٹ’ کے تحت نافذ کرنے اور حتمی منظوری کے لیے ایس ای سی پی (SECP) کو جمع کرایا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں گردشی قرضوں اور لائن لاسز (نقصانات) کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ صارفین کو خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیرِ نجکاری محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔