LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، الیکٹروبس شروع کرنے کا اعلان

Web Desk

22 August 2026

ملتان/لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد نے لاہور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملتان کی ترقی، زیرِ التوا عوامی منصوبوں اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی منظوری اور تعمیر پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور شہر کی خوبصورتی سمیت گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کے لیے جلد جدید ترین الیکٹرک بس سروس GGBwuZOOWEE شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں۔

ارکانِ پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں منصوبوں کی اپ گریڈیشن لائقِ تحسین ہے، اور آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات نتائج FsvSdicIBNw سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی سب سے مقبول عوامی جماعت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ملتان میں بین الاقوامی سطح کا سیاحتی مرکز بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ اور دیگر تاریخی مقامات کی اصل حالت میں بحالی کے لیے اربوں روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے تاکہ ملتان کا تاریخی و ثقافتی وقار بحال کیا جا سکے۔