کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن
Web Desk
22 August 2026
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی یونیورسٹی روڈ کے کوریڈور کا 80 سے 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ اہم شاہراہ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔
بی آر ٹی ریڈ لائن (BRT Red Line) کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کوئی اہم رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے شہرِ قائد کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ڈبل ڈیکر بسوں کی ایک بڑی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے، جبکہ سندھ حکومت 500 جدید الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے چکی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آ کر عوامی خدمت کے منصوبے مکمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر ملک کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
صوبائی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پروپیگنڈے کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ جاری ہے، جبکہ مفت و جدید طبی سہولیات اور ایئر ایمبولینس سروس جیسے تاریخی اقدامات بھی پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026