LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

22 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کراچی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر پورے پاکستان کی قیادت کریں اور ملک کا مقدمہ لڑیں۔ انہوں نے سندھ حکومت اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ٹولہ اور ایم کیو ایم نورا کشتی میں مصروف ہیں اور عوام کو وڈیرہ شاہی سے نجات دلانے کے لیے عظیم جدوجہد کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور طالب علموں سے روزانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک پٹرولیم لیوی ختم نہیں کی جاتی، جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا، جبکہ دھرنے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے شہر کے مختلف چوکوں پر اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔