متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں مشترکہ کردار ادا کرنے کا اعلان
Web Desk
22 August 2026
متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پارلیمنٹ کے اندر متحدہ اپوزیشن کے طور پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے اور ایک ساتھ مل کر فعال کردار ادا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بدامنی، معاشی بحران اور غلط پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سرحدیں اور تجارتی راستے بند ہو چکے ہیں جبکہ عسکری آپریشنز کے نتائج بھی صفر رہے ہیں۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر نے آئین کی حکمرانی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جبر اور بندوق کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارلیمانی محاذ کے بعد اگلا مرحلہ سڑکوں پر عوامی تحریک کا ہوگا، جبکہ تمام فیصلوں کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار
24 August 2026
پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ
24 August 2026
گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک
24 August 2026
جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی
24 August 2026
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی
24 August 2026
ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید
24 August 2026
چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے
24 August 2026