فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
21 August 2026
راولپنڈی: جمہوریہ کانگو کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جمہوریہ کانگو کی افواج کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلامبوے جولز کی قیادت میں وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند ترین مسلح دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی و سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان قائم دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر کامل اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ایم او یو پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلامبوے جولز نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026