LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

Web Desk

21 August 2026

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر سمیت 12 اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شمال مغربی شام میں واقع ابو الظہور ملٹری ایئر بیس پر حال ہی میں کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Radio Pakistan مشترکہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی کارروائی کو اشتعال انگیز اور شام کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ Radio Pakistanوزرائے خارجہ نے شام کے حساس علاقوں، فوجی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کے یہ یکطرفہ اور جارحانہ اقدامات نہ صرف شام میں پائیدار امن، بحالی اور قومی اداروں کی تعمیرِ نو کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ پورے خطے کو مزید بدامنی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ Radio Pakistanاعلامیے میں اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شام کے خلاف جاری اس مسلسل اسرائیلی جارحیت پر خاموشی توڑیں اور ایک واضح، مضبوط اور اصول پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کا پابند بنائیں۔ وزرائے خارجہ نے 1974 کے معاہدہ الگئ فورسز (Disengagement Agreement) کے کامل احترام اور شامی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا