LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

Web Desk

21 August 2026

اسلام آباد: ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آج رات جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کی مشترکہ حکمتِ عملی پر مفصل بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریکِ انصاف کے سينئر رہنما اسد قیصر، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کی دیگر مرکزی قیادت بھی شرکت کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس مشاورتی اجلاس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے تمام قائدین کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور پارلیمانی صورتِ حال پر غیر رسمی گفتگو ہوگی۔