عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی بیماری سے متعلق معاملے کو بلاوجہ سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ حال ہی میں ان سے ملاقات کر چکی ہیں اور وہ خود بتا سکتی ہیں کہ ان کی صحت کیسی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ ہو چکا ہے اور وہ مسئلہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہا ہے، جبکہ بلڈ پریشر کی معمولی شکایت پر انہیں مناسب ادویات دی جا رہی ہیں۔ وزیر دفاع نے حلفاً کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تمام تر طبی رپورٹس اور تفصیلات جلد منظرِ عام پر آ جائیں گی۔
سابقہ ادوار کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب وہ خود جیل میں تھے تو ان کے ہرنیا کے آپریشن پر بھی شک ظاہر کیا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت، بشمول میاں نواز شریف، مریم نواز اور کلثوم نواز کی بیماریوں اور پلیٹ لیٹس کا ماضی میں مذاق اڑایا گیا اور امریکا تک کے جلسوں میں ان کا استہزا کیا گیا۔
وزیر دفاع نے اپوزیشن کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی میں اجازت دی جائے تو وہ ماضی کی تمام ویڈیوز ایوان میں چلا کر دکھا سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاست کے معیار انتہائی پست کر دیے ہیں اور جب اس قسم کے رویے اختیار کیے جائیں تو پھر تنقید بھی برداشت کرنی چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر اشارے کے بعد وہ اپنی گفتگو ختم کرتے ہوئے نشست پر بیٹھ گئے۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026