LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب

حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ

Web Desk

21 August 2026

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کے ساتھ ‘ہاتھ ملانے’ کی ضرورت ہے، نہ کہ ‘ہاتھ کرنے’ کی۔

اپنے ایک اہم بیان میں لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے جاری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دلانے، بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا مسلسل 6 روز سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا مایوسی کا شکار قوم کو امید دے رہا ہے اور عوام کو قومی دھارے میں واپس لا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی علاج کے لیے ہسپتال منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہم کے لیے ہسپتال منتقل کرنا ایک اچھا اور مثبت قدم ہے، جس سے ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سیاست میں ٹھہراؤ پیدا ہوگا۔