امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
Web Desk
21 August 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ’ابراہم لنکن‘ مشرق وسطیٰ میں مسلسل 9 ماہ کی خدمات کے بعد خطے سے روانہ ہو گیا ہے۔ ابراہم لنکن کی جگہ اب امریکی طیارہ بردار جہاز ’جارج واشنگٹن‘ نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی اور آپریشنل ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 250 سے زائد دن مسلسل سمندر میں گزارنے کے باعث 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل جہاز کے عملے کو تاریخ کی طویل ترین تعیناتیوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا۔
طویل قیام کے دوران ابراہم لنکن کے عملے کے لیے خوراک، ضروری سامان کی شدید قلت اور اہلکاروں کی گرتی ہوئی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس پر امریکی قانون سازوں اور اہلکاروں کے خاندانوں نے پینٹاگون سے باضابطہ جواب بھی طلب کیا تھا۔ تاہم، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جہاز پر خراب حالات سے متعلق بعض رپورٹس اور خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
23 August 2026
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع
23 August 2026
برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک
23 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار
23 August 2026
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
23 August 2026
امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی
23 August 2026
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026