LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بزرگ، معذور اور سول و ملٹری پینشنرز کی سہولت کے لیے نادرا کے تیار کردہ جدید ’پروف آف لائف‘ (Proof of Life) بائیومیٹرک اور چہرے کی تصدیق والے ڈیجیٹل نظام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس اقدام کو اہم پیشرفت اور انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی راحت کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ اس جدید نظام کے فعال ہونے کے بعد اب پینشنرز کو ہر چھ ماہ بعد تصدیق کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ گھر بیٹھے اپنے سمارٹ فون اور نادرا کی جدید ایپ کے ذریعے اپنی حیات کی تصدیق (Life Certificate) کروا سکیں گے۔

وزیراعظم نے تقریب کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اور بالخصوص چیئرمین نادرا کی تکنیکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناختی تکنیک (Facial Recognition) پر مبنی یہ مفت ڈیجیٹل سروس معذور، بسترِ مرگ پر موجود افراد اور زعیف پینشنرز کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کیے گئے اس نظام کا مقصد پینشن کے نظام میں شفافیت لانا اور شہریوں کو انتظامی مشکلات سے بچانا ہے۔ نئے نظام کے تحت تمام بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ محض فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی پینشنر کی رقم ہرگز نہ روکی جائے۔