LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں جاری قانون سازی، قومی اسمبلی کی کارروائی اور حکمران اتحاد کے درمیان سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان درپیش مختلف پارلیمانی امور، مجوزہ قانون سازی اور ایوانِ زیریں کے طریقہ کار (Procedure of the House) پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول کو خوشگوار، پرامن اور متوازن رکھنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر کامل اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایوان کی کارروائی کو آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق چلانے اور اپوزیشن کے ساتھ قانون سازی کے معاملے پر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کے لیے باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔