LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور

Web Desk

20 August 2026

سلام آباد: وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد قومی اسمبلی نے ‘ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026’ کا مسودہ اور ‘نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010’ میں ترمیم کا اہم بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرِ صدارت ہونے والے ایوان کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قانون سازی کے لیے دونوں بلز ایوان میں پیش کیے۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن رہنماؤں کو بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ تاہم، حکمران اتحاد نے عددی اکثریت کی بنیاد پر دونوں اہم قانون سازیوں کی شق وار منظوری حاصل کر لی۔

اس سے قبل، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ان دونوں اہم قوانین کی منظوری دی گئی تھی۔ ریڈیو پاکستان اور آج نیوز کے مطابق، یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔

حکومت اور وزیراعظم آفس کے مطابق، ‘ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026’ کے نئے قانون کا بنیادی مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز (CDF Headquarters) سے متعلق انتظامی، قانونی اور عملی امور کو واضح اور باضابطہ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ملک کے نئے دفاعی اور نیوکلیئر کمانڈ اسٹرکچر کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ‘نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010’ میں ترامیم لائی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ان دونوں بلوں کو حتمی تصویب کے لیے سینیٹ آف پاکستان کو بھیجا جائے گا۔