LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول مزید 2 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ صدر پوتن نے رمضان قادروف کو آرمی جنرل کا اعلیٰ عسکری رینک دے دیا ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا: ٹرمپ ایران چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا: عباس عراقچی سعودی عرب کا حوثیوں کے مزید 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ای میل کے ذریعے مذاق میں طلاق دینا مہنگا پڑ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا مؤقف مسترد کر دیا روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ

پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) اور حکومتِ پنجاب کے درمیان صوبے میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان منعقد کروانے پر مکمل اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔

یہ اہم پیشرفت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہونے والے اعلا سطح کے اجلاس میں سامنے آئی، جس میں پنجاب میں حلقہ بندیوں (Delimitation) کے عمل کے مکمل ہونے اور انتظامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140A کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد ایک آئینی تقاضہ ہے، جبکہ الیکشنز ایکٹ کے مطابق مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیرِ لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق نے کمیشن کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی اور بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی امتحانات کے شیڈول اور سردیوں کے موسم میں شدید دھند (Fog/Smog) کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 دسمبر سے 15 جنوری کی تواریخ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ووٹرز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ صوبائی حکومت امن و امان اور انتظامی سہولت کی خاطر مرحلہ وار (Phased Manner) انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی اس تجویز پر غور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کا حتمی اور تفصیلی ایگزیکیوشن پلان جلد از جلد کمیشن کو جمع کرایا جائے۔