LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار

ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا: ٹرمپ

Web Desk

8 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی اور معاشی مہم میں امریکہ کو نمایاں کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور اب تہران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ امریکی نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے خطے کی مجموعی دفاعی صورتحال اور امریکی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران یا اس کے حمایتی عناصر نے لاس اینجلس، سان ڈیاگو یا کسی بھی دوسرے امریکی شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کا انتہائی سخت اور ہولناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے کسی بھی بڑے شہر یا شہری آبادی پر حملے کو ہرگز معمولی واقعہ نہیں سمجھا جائے گا اور اس کا بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔