LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ

Web Desk

8 October 2026

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے انقرہ میں ہنگری کے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ ‘مکہ دفاعی معاہدے’ کے تحت حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کی ممکنہ مدد کا تفصیل سے جائزہ لے رہا ہے। انہوں نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ ایک محض دفاعی معاہدہ ہے، جارحانہ نہیں، اور اس کے تحت ترکیہ حوثیوں پر حملے کے لیے دوسرے ملک میں اپنی افواج روانہ نہیں کرے گا۔

حاقان فیدان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی و ملٹری حکام بالخصوص فضائی دفاع (Air Defence) اور تکنیکی معاونت کے شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی باقاعدہ توثیق کے لیے اس کا حتمی متن ترک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تمام تر قانونی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔