مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
20 August 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے اراکینِ قومی اسمبلی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ پنجاب میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والے وفد میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز محمد عون چوہدری، ایم این اے گل اصغر خان اور منزہ حسن شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھانے پر مکمل اتفاقِ رائے کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے نمائندوں عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر نے پنجاب بھر میں جاری عوام دوست فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تحرک اور کاوشوں کو سراہا۔ اراکینِ اسمبلی نے بالخصوص ان اضلاع میں جہاں زیرِ زمین پانی کھارا ہے، شہریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے واٹر فلٹریشن اور سپلائی پراجیکٹس کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران اراکینِ قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی گونج آزاد کشمیر تک سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت اور شفافیت کے سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026