LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ

Web Desk

20 August 2026

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان بار کونسل (PBC) کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں فاضل جج صاحبان کی آمد پر وکلا برادری کی جانب سے گرمجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک منفرد منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے منع کر دیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ممتاز ججوں بشمول جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس علی باقر نجفی نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو درپیش بار اور وکلا کے درپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کو مکمل فعال اور متحرک رکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے آئینی بینچز کے ساتھ ویڈیو لنک (Video Link) کی جدید ترین سہولت فراہم کی جائے تاکہ دور دراز کے وکلا اور سائلین کو دارالحکومت جانے کے بجائے مقامی سطح پر ریلیف مل سکے۔

اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے اراکین حفیظ الرحمن چوہدری، طاہر نصر اللہ وڑائچ، ثاقب اکرم گوندل، سینئر ایڈووکیٹ محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری عثمان سمیت سینئر قانونی ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔