LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پٹرولیم لیوی کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو جاری احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیتے ہوئے ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کی کال دی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے کامیابی سے جاری ہیں جن میں اب عام شہری بھی جوق در جوق شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ اور عوامی ریلیف صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پاکستان کے ہر عام آدمی کا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت پر ردِعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دھرنے کے مقام پر آ کر بات چیت کرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ماہِ ربیع الاول کے دوران دھرنوں کے مقامات پر سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ 12 ربیع الاول کے بعد ملک بھر میں ہفتے میں ایک دن مکمل پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ بھی دیا گیا۔

آزاد پاور پروڈیوسرز (IPPs) کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تمام آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر ازسرِ نو مذاکرات کیے جائیں تو بجلی کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی ممکن ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ شدید لوڈشیڈنگ کے باوجود عام شہریوں پر فکسڈ چارجز مسلط کر کے آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ہزاروں ارب روپے لٹائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ایندھن کی قیمتوں میں مزید کمی اور 98 ہزار ارب روپے تک پہنچنے والے ملکی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غریب عوام کے بجائے بڑے زمینداروں پر زرعی انکم ٹیکس عائد کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا، لہٰذا عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دہرایا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی جدوجہد اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے۔