LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو

صدرِ مملکت نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

Web Desk

3 November 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اجلاس کے ساتھ ہی 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اہم قانون سازی، مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات اور کئی کمیٹی رپورٹس کی پیشکش شامل ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کمیٹی کی دو رپورٹس پیش کریں گی جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں رکھیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی ممکنہ بندش پر سینیٹر عون عباس اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسی دوران سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں لائیں گے، جبکہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے، اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 ایوان میں رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی نرسنگ بل اور دانش اسکول اتھارٹی بل پیش کریں گے جبکہ وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 سینیٹ میں لائیں گے۔

سینیٹ کا یہ اجلاس نہ صرف قانون سازی کے اہم مرحلے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے بلکہ مختلف قومی اداروں، پالیسی اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی بحث کی بھی توقع ہے۔