پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات امریکی سفیر کے دورہِ مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے کی متنازع حیثیت سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسلام آباد میں موجود امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے باضابطہ ڈی مارش (Demarche) کر دیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، امریکی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ بلا کر امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان کے شدید تحفظات، تشویش اور احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت میں امریکی سفیر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ اور اس حوالے سے دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، جو جموں و کشمیر کے تنازع پر خود امریکہ کے دیرینہ اور اعلانیہ مؤقف کی نفی کرتا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر کا موقف بین الاقوامی قوانین کی بالادستی، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے احترام کے حوالے سے امریکی عزم کے یکسر منافی ہے۔ پاکستان نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے تمام سفارتی اور عوامی بیانات جموں و کشمیر کی مسلمہ متنازع حیثیت کے مطابق ہوں۔
ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے “معرکہِ حق” کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک-بھارت تنازعِ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا تھا، تاہم اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں امن کی کوششوں اور سفارتی توازن کو نقصان پہنچتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
19 August 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
19 August 2026
وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کو کل تک ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو توہین عدالت ہو گی: سلمان اکرم راجہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026