LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آئین، قانون اور جیل مینوئل کے مطابق تمام ضروری طبی سہولیات پہلے بھی دی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے جس پر وضاحت ضروری ہے کہ کیا ایسے حقوق تمام قیدیوں کو حاصل ہیں یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی کسی کی بیماری یا صحت پر سیاست نہیں کی، جبکہ ماضی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی صحت کو سیاسی بحث کا موضوع بنایا۔

عطاء اللہ تارڑ نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ایک قانونی حق ہے اور حکومت اس معاملے میں کسی قسم کا سیاسی رنگ دیے بغیر آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتی رہے گی۔