LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم

Web Desk

19 August 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شدید بدنظمی، خالی کاؤنٹرز اور شہریوں کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں خوار ہوتے دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سرپرائز دورے کے دوران وزیرِ داخلہ کے سامنے عملے کی غیرحاضری کا پول کھل گیا، جہاں متعدد کاؤنٹرز پر عملہ موجود ہی نہیں تھا۔ دفتر میں موجود شہریوں نے محسن نقوی کے گرد جمع ہو کر شکایات کے انبار لگا دیے۔ شہریوں نے بتایا کہ وہ صبح سے 4، 4 گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں لیکن ان کا کام نہیں ہو رہا، جبکہ باہر فعال ایجنٹ مافیا جلد کام کروانے کے عوض کھلم کھلا رشوت طلب کر رہا ہے۔ ایک شہری نے وزیرِ داخلہ کو ثبوت دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے کام جلدی کروانے کے لیے ایجنٹ کو 5500 روپے دیے ہیں، جبکہ ایک بزرگ شہری نے شکایت کی کہ پاسپورٹ کی تاریخِ اجراء کے باوجود عملہ پرنٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

پاسپورٹ آفس کی اس دفتری بدانتظامی اور عوامی مشکلات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے محسن نقوی نے موقع پر ہی پاسپورٹ آفس کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو فرائض میں غفلت اور بدانتظامی پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی دفتر کے باہر ایجنٹ مافیا کی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے (FIA) لاہور کو بھی فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لائنوں میں کھڑے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے الموقع احکامات جاری کیے اور عوام کو پیش آنے والی تکلیف پر شہریوں سے ذاتی طور پر معذرت بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کو سریع رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوان سرگرمی یا غفلت پر بلاتفریق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔