ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان
Web Desk
19 August 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف نافذ کیے جانے والے 50 فیصد نئے تجارتی ٹیرف کو 3 روز کے لیے مؤخر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بنیادی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم، اس معاہدے کی حتمی دستاویزات اور دیگر قانونی عمل کو مکمل کرنے کے لیے 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو فی الحال تین دنوں کے لیے روکا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت کے بعد سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں منسوخ کیے جانے والے اربوں ڈالر کے “کی اسٹون ایکس ایل پائپ لائن” (Keystone XL Pipeline) منصوبے کو دوبارہ بحال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق آج سے ہونا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان شدید تجارتی کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
19 August 2026
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
19 August 2026