LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر libya-coast-migrant-boat-tragedy-50-rescued-7-dead-emergency-rescue لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک

ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

Web Desk

18 August 2026

امریکہ کی ریاست نیویارک کی ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں سپروائزر جان فیرٹی کے زیرِ انتظام پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے انعقاد میں کمشنر برائے کمیونٹی افیئرز زاہد سید نے مرکزی کردار ادا کیا اور ان کی کاوشوں سے تمام کمیونٹی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئیں۔ پروگرام میں بچوں کی پرفارمنسز، سنگر نادر خان کے ملی نغموں اور پیانو پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں نے حاضرین کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔ آعیزہ عرفان اور ثانیہ نعیم کی میزبانی میں سجے اس پروگرام میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جبکہ روایتی پاکستانی پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ سپروائزر جان فیرٹی نے پاکستانی برادری کے ساتھ مل کر جشن منایا اور یہ تقریب پاک امریکہ تعلقات و ثقافتی اتحاد کا روشن ثبوت بن گئی۔