ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام
Web Desk
18 August 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اگست کو امریکی افواج نے تین تجارتی جہازوں کو پیش رفت سے روکا جبکہ دو مزید جہازوں کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ بین الاقوامی ضابطوں اور عائد پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، رپورٹ کے مطابق خطے میں طویل عرصے سے موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ کی جگہ جلد ہی ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ سنبھالے گا۔ ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ 250 دن سے زائد عرصے سے خطے میں تعینات ہے، جس پر امریکی قانون سازوں نے بحری عملے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026