بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی قرار
Web Desk
18 August 2026
پاکستان کے ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے اور بھارتی وزیرِ داخلہ کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ بے بنیاد پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک مسلسل کوشش ہے جس کا مقصد بھارت کو درپیش اندرونی سیکورٹی اور سیاسی چیلنجز سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت غیر ممالک میں دہشت گردی کی پشت پناہی اور تخریبی سرگرمیوں میں خود ملوث ہے، جس کے واضح اور ناقابلِ تردید شواہد بالخصوص سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی شکل میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
پاکستان پولٹری پیداوار میں 11ویں نمبر پر، برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ
10 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
10 October 2026
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026