LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جتنے مرضی تجربے کرلیں، موجودہ نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

18 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے دوسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال میں جتنے چاہے تجربے کر لیے جائیں، یہ موجودہ نظام اب مزید نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی بہتری کے لیے ہے اور چاروں صوبوں تک حق اور سچ کی آواز پہنچ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کو غریبوں پر ظلم اور حکمرانوں کو آئی ایم ایف کا غلام قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے انقلاب لائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطین کو اپنے دین و ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی غزہ کے لیے 100 ارب روپے کی امداد پہنچا چکی ہے۔