LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا

Web Desk

17 August 2026

بلوچستان ہائی کورٹ نے زیارت میں ڈی آئی جی آفس کے قریب پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شفاف تحقیقات کے لیے بلوچستان ٹربیونل آف انکوائریز آرڈیننس 1969 کے تحت ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو اس انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن حملے کے محرکات، سیکیورٹی انتظامات میں خامیوں یا غفلت، اور حملے سے قبل موصول ہونے والی ممکنہ اطلاعات پر کیے گئے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے گا۔ کمیشن کو متعلقہ پولیس افسران، سیکیورٹی اداروں کے ریکارڈ طلب کرنے اور کسی بھی فرد کا بیان قلمبند کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیشن عوام اور میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلومات حاصل کر کے حتمی رپورٹ اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے گا۔ واضح رہے کہ زیارت میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران دو ایس ایچ اوز سمیت متعدد اہلکار شہید ہوئے تھے۔