امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
Web Desk
17 August 2026
امریکی ریاست انڈیانا میں شدید طوفانوں اور سیلاب کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیانا سٹیٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ اموات ڈیلاویئر، جیننگز، لیک، پورٹر اور لاپورٹ کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں پیش آئیں۔ طوفان کے شدید اثرات کے باعث انڈیانا کے علاوہ الی نوائے، اوہائیو اور کینٹکی میں بھی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور ایک وقت میں تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔
انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ ہوا ہے جنہوں نے ریاست کی جانب سے صدارتی ہنگامی حالت (Presidential Emergency Declaration) کے اعلان کی درخواست منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد وفاقی امداد فراہم کی جا سکے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026