نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
Web Desk
15 August 2026
نیویارک کے دل مین ہٹن کی معروف میڈیسن ایونیو پر ایک بار پھر پاکستانی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور روایتی ملبوسات کا رنگ سجنے کو تیار ہے، جہاں 42ویں سالانہ ‘پاکستان انڈی پینڈنس ڈے پریڈ اینڈ فیئر’ کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 1980ء کی دہائی کے وسط سے شروع ہونے والی یہ تاریخی پریڈ صرف جشنِ آزادی کی تقریب تک محدود نہیں رہی، بلکہ امریکہ میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی ثقافت، شہری شمولیت اور چار دہائیوں پر محیط اجتماعی شناخت کی ایک مظبوط علامت بن چکی ہے۔
امسال 2026ء کی یہ باوقار پریڈ اتوار 23 اگست کو منعقد ہوگی، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، مختلف تنظیموں، تاجروں اور پاکستانی امریکن خاندانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جبکہ منتظمین کی جانب سے دوپہر 12 بجے مفت حلوہ پوری ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
اس تاریخی پریڈ کی ایک اہم پہچان اس کے ثقافتی اور میوزیکل شوز رہے ہیں، جہاں گزشتہ چار دہائیوں کے دوران پاکستان کے نامور فنکار پرفارم کر چکے ہیں، جن میں 2018ء میں عاطف اسلم کی یادگار پرفارمنس بھی شامل ہے۔ امسال اس موسیقی کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں میں بے حد مقبول گلوکار اور نغمہ نگار بلال سعید پریڈ کے مرکزی میوزیکل اٹریکشن ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق نیویارک میں بلال سعید کی یہ پہلی لائیو پرفارمنس ہوگی جو میڈیسن ایونیو اور 26ویں اسٹریٹ کے قریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب نہ صرف دیارِ غیر میں مقیم پرانی نسل کو اپنے وطن کی یاد دلاتی ہے بلکہ نویلی نسل کو بھی اپنی تاریخی اور ثقافتی جڑوں سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026