LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے ریٹیل ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز 12 ارب تک پہنچ گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

Web Desk

14 August 2026

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے ریٹیل ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تعداد 10 ارب سے بڑھ کر 12 ارب تک پہنچ گئی ہے، جو زیادہ دستاویزی، شفاف اور مؤثر معیشت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ بینک کی تقریب کے دوران کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ مالی شمولیت کے فروغ اور معاشرے کے ہر طبقے کو باضابطہ مالی نظام تک رسائی فراہم کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام شہریوں تک سرمایہ کاری کے مواقع پہنچانے، اسے آسان، محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے ‘انویسٹ پاک’ کا آغاز کیا گیا ہے جو مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک اس وقت اسلامک بینکنگ، گرین فنانسنگ اور جدید مالی ٹیکنالوجی (فن ٹیک) کے فروغ کے لیے متحرک ہے تاکہ پاکستان کا مالی نظام محفوظ، مضبوط اور ہر شہری کی دسترس میں ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی حقیقی روح معاشی خود انحصاری، مضبوط اداروں، قانون کی پاسداری اور قومی یکجہتی میں مضمر ہے، اور ایک مضبوط و خوشحال پاکستان کی تعمیر کے سفر میں ادارے کے افسران اور ملازمین کی محنت ہی بنیادی قوت ہے