امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
Web Desk
14 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر امریکا میں درآمد کیے جانے والے تمام بغیر پائلٹ ڈرونز (Unmanned Drones) اور ان کے پرزہ جات پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 25 کلوگرام سے زائد وزنی ڈرونز نظام، جن میں ایڈوانس تھرمل امیجرز اور ڈاکنگ اسٹیشنز جیسی سیکیورٹی صلاحیتیں موجود ہیں، ان کی درآمد پر 100 فیصد ڈیوٹی لاگو کی جائے گی جبکہ چھوٹے ڈرونز پر 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔ نئی ٹیرف پالیسی کی زیادہ تر شقوں پر عملدرآمد کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس سخت فیصلے کا بنیادی مقصد امریکا میں ڈرونز اور ان کے اہم پرزہ جات کی مقامی سطح پر پیداوار کو تیز کرنا اور غیر ملکی سپلائی چینز پر انحصار کو کم سے کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے چین نے بھی واشنگٹن کی پابندیوں کے جواب میں امریکا کو ڈرونز کی برآمدات روکنے اور 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے چین اور 59 دیگر ممالک پر عائد کردہ حالیہ نئے ٹیرف کے بعد اس فیصلے سے دونوں معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی اور تکنیکی تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق
14 August 2026
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
14 August 2026
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
14 August 2026
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
14 August 2026
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا
14 August 2026
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
14 August 2026
بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر
14 August 2026
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر
14 August 2026