ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتے ہیں: امریکی وزیر جنگ
Web Desk
14 August 2026
امریکی وزیر جنگ (دفاع) پیٹ ہیگستھ (Pete Hegseth) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے پاس اتنے زیادہ وسائل اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایران کی بحری ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھ سکتی ہے۔ پاناما میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ اپنے جنگی جہازوں کی باری باری (روٹیشن) کے ذریعے تعیناتی کر کے ناکہ بندی کے عمل کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی اہل ہے، اور ضرورت کے مطابق بحری جہازوں کو مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں بھیجا اور واپس بلایا جا سکتا ہے۔ ہیگستھ نے یہ گفتگو گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ‘یو ایس ایس گرڈلی’ (USS Gridley) کے عملے سے خطاب کے بعد کی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول قائم ہے، جسے ان کے بقول ہر کوئی “فولادی دیوار” قرار دے رہا ہے اور ایران اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتا۔ تاہم، امریکی وزیر جنگ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج میں 250 سے زائد دنوں سے تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کے ہزاروں اہلکاروں میں خوراک کی قلت، شدید ذہنی تناؤ اور تھکن کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس پر امریکی قانون سازوں نے پینٹاگون سے باقاعدہ وضاحت بھی طلب کر لی ہے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026