پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
Web Desk
13 August 2026
پاکستان کے قومی خلائی ادارے ‘سپارکو’ (SUPARCO) نے پاکستان کے پہلے قمری روور (چاند گاڑی) کے سرکاری نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ملک گیر سطح پر کرائے گئے ایک مقابلے کے بعد پاکستان کے پہلے قمری روور کا نام ‘جناح-1’ رکھا گیا ہے۔ اس نام کے انتخاب کے لیے سپارکو کو ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 7 افراد نے ‘جناح-1’ نام تجویز کیا تھا۔ حتمی فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا جس میں بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طالب علم طیب کریم نے کامیابی حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے بتایا کہ ‘جناح-1’ کا نام بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے عزم، سائنسی ترقی اور خلائی افق کی نئی تعبیر کو ظاہر کرتا ہے۔ سپارکو کے مطابق یہ پاکستانی ساختہ قمری روور 2029ء میں چین کے ‘چانگ ای-8’ (Chang’e 8) مشن کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب (South Pole) کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ ‘جناح-1’ چاند کی سطح پر پلازما، تابکاری اور وہاں کے جغرافیہ کا باریک بینی سے مطالعہ کرے گا، جو مستقبل کی قمری تحققیات اور خلائی علوم میں پاکستان کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026
آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر
30 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے
30 September 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ
30 September 2026