کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی
Web Desk
12 August 2026
امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ترقی پسند ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر نے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر نے ایک بار پھر اپنے حلقے کے عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے پرائمری معرکہ بھاری اکثریت سے اپنے نام کر لیا ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق الہان عمر نے 1 لاکھ 22 ہزار 640 ووٹ حاصل کیے، جو کہ ڈالے گئے مجموعی ووٹوں کا 80 فیصد سے بھی زائد بنتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ان کی حریف جولی ٹرانگ لی کو محض 10 ہزار 201 ووٹ مل سکے، جس کے بعد الہان عمر نے ایک بڑی عددی برتری کے ساتھ فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ الہان عمر کا تعلق بنیادی طور پر صومالیہ سے ہے اور وہ امریکی کانگریس میں داخل ہونے والی پہلی صومالی نژاد مسلمان خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ مسلسل مینیسوٹا کی نمائندگی کر رہی ہیں اور امریکی ایوانِ نمائندگان میں اپنے نڈر اور ترقی پسند سیاسی موقف کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہیں
متعلقہ عنوانات
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع
13 August 2026
شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی
13 August 2026
یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار
13 August 2026
ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ
13 August 2026
ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں
13 August 2026
آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
13 August 2026
حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم
13 August 2026
پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن
13 August 2026