ٹرمپ کا تیسری بار صدر بننے کی خواہش کا اظہار، آئین رکاوٹ بن گیا
Web Desk
12 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2028 کے صدارتی انتخابات میں تیسری مدت کے لیے صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی آئین انہیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ جنوبی کوریا کے دورے پر روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آئین کو پڑھا جائے تو یہ بات بالکل واضح اور مضبوط ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے، جو کہ ان کے بقول انتہائی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کی رو سے کوئی بھی شخص دو سے زیادہ مرتبہ امریکا کا صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل دو مرتبہ صدارتی انتخاب جیت کر ایوانِ صدر پہنچ چکے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ ماضی میں بھی مختلف انٹرویوز اور عوامی اجتماعات میں تیسری صدارتی مدت کی خواہش اور امکانات کا اشارہ دیتے رہے ہیں، تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آئینی پابندی کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی، جس کا عمل انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک سیاسی حکمت عملی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس طرح کے بیانات کے ذریعے وہ اپنے ووٹ بینک کو متحرک رکھنے اور ریپبلکن پارٹی پر اپنا سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے تیسری بار اقتدار میں آنے کی خواہش ظاہر کی ہے، لیکن موجودہ آئینی حد کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے فی الوقت 2028 کے انتخاب میں اپنے رسمی طور پر میدان میں اترنے کی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع
13 August 2026
شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی
13 August 2026
یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار
13 August 2026
ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ
13 August 2026
ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں
13 August 2026
آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
13 August 2026
حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم
13 August 2026
پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن
13 August 2026