ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
Web Desk
12 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک تند و تیز بیان میں کہا ہے کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ میں طاقتور یا بدمعاش نہیں رہا بلکہ وہ صرف باتیں کرتا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کے عملی اقدامات کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور امریکا اس ناکہ بندی و کنٹرول کو آئندہ بھی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری ناکہ بندی کو “فولادی دیوار” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب تباہ ہو چکی ہے، اس کے اہلکار فرار ہو رہے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب سمیت فوجی تنخواہوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب نہ فعال بحریہ باقی بچی ہے اور نہ ہی فضائیہ، جبکہ ملک میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ جانے کی وجہ سے معیشت تباہ حال ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کی صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے اور ایران اب صرف جعلی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
13 August 2026
اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق
13 August 2026
آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026