امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ
Web Desk
12 August 2026
پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کے مشیر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کے دوران ایران نے انتہائی اہم فوجی تجربہ حاصل کیا ہے اور اس دوران امریکی فوج توقعات سے کہیں زیادہ کمزور ثابت ہوئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘پی بی ایس’ (PBS) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ایران اب تک اس جنگ میں کامیاب رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی یہ کامیابی برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایرانی افواج نے میدانِ جنگ میں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمایا بلکہ امریکی فوج کی جنگی حکمت عملی اور کمزوریوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایران کو امریکہ کے ساتھ ایسی براہِ راست جنگ کا تجربہ حاصل نہیں تھا، تاہم اس طویل معرکے نے ایرانی فورسز کو مستقبل کے لیے جدید ترین جنگی حکمت عملی سیکھنے کا نایاب موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران خود کو اس جنگ کا فاتح سمجھتا ہے اور حاصل ہونے والا یہ تجربہ ان کی آنے والی ملٹری سٹریٹجی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ان دعوؤں پر فی الحال امریکی حکام یا فوج کی جانب سے کوئی رسمی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن
12 August 2026
مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری
12 August 2026
پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق
12 August 2026
اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
12 August 2026
مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ
12 August 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
12 August 2026
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
12 August 2026
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
12 August 2026