امریکی فورسز نے ایران جانے والے پاناما پرچم بردار تجارتی جہاز کو روک لیا
Web Desk
11 August 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کی طرف جانے والے پاناما کا پرچم بردار ایک تجارتی جہاز روک لیا ہے۔ سینٹ کام نے بتایا کہ جہاز کے عملے کی جانب سے بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کرنے پر امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے جہاز کے انجن روم پر دو میزائل داغے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے 11 اگست تک 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا ہے اور ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی بدستور مکمل طور پر نافذ العمل ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بحری ترسیل کو روکا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر
12 August 2026
کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور
12 August 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
12 August 2026
آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی
12 August 2026
امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب
12 August 2026
کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ
12 August 2026
امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی
12 August 2026
عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا
12 August 2026