LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ای میل کے ذریعے مذاق میں طلاق دینا مہنگا پڑ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا مؤقف مسترد کر دیا روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے: وزارت اطلاعات فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں: کیپٹن (ر) صفدر شنگھائی میں 15 اکتوبر کو سندھ حکومت کی سرمایہ کاری کانفرنس ہوگی: شرجیل میمن

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیر فوڈ سکیورٹی کو سرپلس چینی برآمد کیلئے تیسرا خط

Web Desk

11 August 2026

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) نے ملک میں موجود چینی کے اضافی ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے سرپلس چینی کی فوری برآمد (Export) کی اجازت دینے کا زوردار مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی کو تیسرا خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 31 جولائی 2026ء تک ملک میں 31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ماہانہ ملکی کھپت ساڑھے 5 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہے۔ خط میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز پر بھی 11 لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی بچ جائے گی اور گنے کی بمپر فصل کی وجہ سے مزید 80 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کی توقع ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فنڈز کی شدید کمی سے بچنے کے لیے حکومت فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔