LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Web Desk

11 August 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 2,058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 31 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 4,373 ڈالر کا ہو گیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی بھی 62 روپے مہنگی ہو کر 6,965 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔