LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

Web Desk

10 August 2026

امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات کے مستقبل اور حکمتِ عملی لحاظ سے اہم سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو کھولنے سے متعلق غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں 2.57 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل بڑھ کر 85.70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل (West Texas Intermediate – WTI) کی قیمت میں بھی 2.52 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے امریکی خام تیل کی نئی قیمت 80.15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

معاشی و توانائی کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ اچانک جھٹکا بنیادی طور پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات کے غیر یقینی مستقبل اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی بحری تجارت کی مکمل بحالی پر چھائے خدشات کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب، ایرانی حکام نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے بحری آمدورفت کو بحال اور محفوظ بنانے کے معاملے پر عمان کی ثالثی میں مذاکرات مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایران کے مطابق اگرچہ اس اہم ترین تجارتی راستے کی صورتحال پر مسلسل گفت و شنید جاری ہے، تاہم بین الاقوامی سرمایہ کار اور توانائی مارکیٹ کے تجارتی ادارے مذاکرات کے حتمی نتائج اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔